• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان امن کیلئے پاکستان اور ایران ایک پیج پر‘ شاہ محمود

تہران(اے پی پی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک بار پھر عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ افغان عوام کو معاشی و انسانی بحران سے نکالنے کیلئے معاونت کرے،افغان عوام کی معاونت کیلئے منجمد اثاثے فوری بحال کئے جائیں۔ افغانستان میں امن کیلئےپاکستان اور ایران ایک پیج پر ہیں۔منگل کو تہران میں اپنے ایرانی ہم منصب ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک علاقائی روابط کے فروغ اور معاشی استحکام کیلئے کوشاں ہیں،ہم افغانستان میں امن و استحکام اور خوشحالی چاہتے ہیں‘ افغانستان کے عوام گزشتہ چار دہائیوں کے دوران جنگوں سے تنگ آ چکے ہیں اور وہ افغان عوام خصوصی امن و استحکام کے مستحق ہیں۔

تازہ ترین