کراچی( اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے نسلہ ٹاور پر متاثرین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ نسلہ ٹاور کے متاثرین کا کوئی قصور نہیں ہے انہوں نے اپنی زندگی کی تمام جمع پونجی لگا کر یہ جگہ خریدی ہے جو لوگ اصل ذمہ دار ہیں ان کے خلاف بھی ایکشن لیاجانا چاہئے لیکن خدارا نسلہ ٹاور کے حوالے سے آنے والے فیصلے پر نظر ثانی کریں انکے پاس اس جگہ کے علاوہ کوئی متبادل جگہ موجود نہیں نسلہ ٹاور سے محروم ہونے کے بعد انکے سروں سے چھت ہمیشہ کیلئے چلی جائیگی یہاں کہ متاثرین روز جی رہے ہیں روز مر رہے ہیں،ہر وقت انکو یہ ڈر لگا رہتا ہے کہ یہ بلڈنگ اب گرادی جائیگی انکی پریشانی کوئی نہیں سمجھ سکتا ، کراچی کے عوام پہلے ہی ظلم و زیادتیوں کی چکی میں پس رہے ہیں سندھ حکومت نے ظلم کی انتہا ء کی ہوئی ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے خدارا ان پر رحم کریں یہ لوگ کوئی ضد نہیں کر رہے آپ نے جو آرڈر دیا ہے اسکو یہ مان رہے ہیں آ ُ پ نے اس آرڈر میں یہ بھی کہا ہے کہ متاثرین کو متبادل جگہ فراہم کی جائے آپ کے آرڈر پرمکمل عمل نہیں کیا جارہا بلکہ نسلہ ٹاور گرانے میں پھرتی دکھائی جا رہی ہے اور متاثرین کو متبادل جگہ فراہم کرنے میں سندھ حکومت ناکام نظر آتی ہے۔