• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کٹھ پتلی وزیراعظم کو بھگانے کے سوا چارہ نہیں‘ بلاول بھٹو

لاڑکانہ/سکھر( بیورو رپورٹ) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نیب عمران خان کی بی ٹیم بن چکا ہے اور اسے اپوزیشن کی آواز دبانے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ وہ منگل کو شہر کی تین یونین کونسلز کے دورے کے دوران پارٹی کارکنوں سے خطاب اور نوڈیرو ہائوس میں رہائی کے بعد پہلی بار ملنے کے لئے آنے والے رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ سے گفتگو کر رہے تھے۔ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ آج ملک میں تاریخی مہنگائی اور بے روزگاری ہے‘اب عوام کے پاس اس کٹھ پتلی وزیراعظم کو بھگانے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔بلاول بھٹو نے پارٹی کارکنوں سے ملاقات کے بعد اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ 29 اکتوبر کو ملک بھر میں پیپلز پارٹی کے زیراہتمام بھرپور احتجاجی مظاہرے سے عمران خان کو اسکی حیثیت اور عوامی نفرت کا احساس ہوجائے گا۔ بلاول بھٹونے بعد میں پارٹی کارکنوں کےمسائل سنے اور انہیں جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔بعدازاںنوڈیرو ہائوس میں خورشید شاہ نےپارٹی چیئرمین سے ملاقات کی ۔

اہم خبریں سے مزید