• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رہائی پانے والے لاپتہ دو افراد کی بازیابی کیلئے دائر کیس کی سماعت ملتوی

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان نے اڈیالہ جیل سے رہائی پانے والے لاپتہ دو افراد کی بازیابی کیلئے دائر کیس کی سماعت 2نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے آئی جی جیل خانہ جات کو ہدایت کی ہے کہ انکوائری مکمل کرکے رپورٹ پیش کریں۔منگل کو سماعت کے موقع پر سی پی او راولپنڈی،آئی جی پنجاب جیل خانہ جات شاہد سلیم جیل حکام اور دیگر پیش ہوئےاور عدالت عالیہ سے انکوائری مکمل کرنے کیلئے مزید مہلت طلب کی ۔زخیل خان نے سردار محمد حفیظ خان ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر رٹ میں موقف اختیار کیا تھا کہ سانحہ راجہ بازار میں اجمل اور بخت شاہ زیب کو بعد میں گرفتار کیا گیا تھا۔تاہم اپریل2020میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دونوں کو بری کردیا تھا۔اڈیالہ جیل سے رہا ہوئے تو جیل کے باہر سے نامعلوم سادہ کپڑوں میں ملوث افراد اٹھا کر لے گئے،اب تک کچھ پتہ نہیں چل رہا کہ دونوں کہاں ہیں۔
اسلام آباد سے مزید