• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رب العزت نے کائنات نبی کریمؐ کے لئے تخلیق کی،چوہدری یٰسین

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین گروپ کے زیر اہتمام تاجدار ختم نبوت کانفرنسؐ زیر صدارت صاحبزادہ حق خطیب حسین علی سجادہ نشین دربار عالیہ بلاوڑہ ، سی ڈی اے چیئرمین آفس کمپلیکس میں ہوئی۔ کانفرنس میں سابق چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری ،پاکستان سویٹ ہومز کے سرپرست اعلیٰ زمرد خان ، راجہ عمران اشرف ، ضیاء اللہ شاہ، ملک امجد حسین علوی ،محمد اجمل بلوچ،علی اصغر مانی بٹ ،نعمت اللہ مسعود، عبدالرزاق کیانی ،پیر سید عمران شاہ ،نذیر،چوہدری منظور ،سردار مہتاب خان ،چوہدری طارق گجر،ملک کامران ،چوہدری نعمان گجر ، شوکت علی انجم ،آل پاکستان اخبار فروش یونین کے صدر چوہدری شریف ، محمد صفدرنفیس ،چوہدری بشارت ، محبوب الہی منہاس،راجہ محمد رفیق،سی ڈی اے مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یٰسین ،اورنگزیب خان ،راجہ شاکر زمان کیانی ، صوفی محمود علی ،حاجی راجہ صابر ودیگر نے شرکت کی ۔ چوہدری محمد یسیٰن نےکہاکہ رب العزت نے یہ کائنات اپنے محبوب سرورکائنات ؐ کے لیے تخلیق کی اور سی ڈی اے مزدور یونین کو یہ اعزاز بخشا کہ ہر سال اللہ تعالیٰ کے پیارے حبیب حضوراکرمؐ کا میلاد مناتے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید