• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلزپارٹی کوئی ویلفئیر یونین نہیں ،سیاسی جماعت ہے،اسلم گل

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) این اے 133سے پیپلز پارٹی کے امیدوار چودھری اسلم گل نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کوئی ویلفئیر یونین نہیں سیاسی جماعت ہے،پارٹی کی جدوجہد پر یقین رکھتا ہوں۔پیپلز پارٹی کے جھنڈے اور ووٹ کو عزت دینی ہے،پیپلز پارٹی نے ہمیں جو ذمہ داری دی،بھر پور طریقے سے نبھائیں گے۔وہ ماڈل ٹاؤن میں پی 166اور167کے عہدیداروں اور کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پررانا فاروق سعید، عثمان ملک، عاصم محمود بھٹی ،ایم این اے نوید عامر جیوا،چودھری عاطف رفیق،امجد جٹ، ندیم بیگ،اسلم گڑا،سومی گل،صداقت شیروانی،شیخ عرفان،اعظم خان،ایڈون سہوترا،عامر وقاص،عمر ایاز اور دیگر بھی موجود تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسلم گڑا اور دیگر مقررین نے کہاکہ گھر سے الیکشن جیتنے کیلیے نکلیں ،این اے 133سے پیپلز پارٹی جتوائیں گے۔
تازہ ترین