• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر پر بھارتی تسلط کے خلاف آج یوم سیاہ منایا جائے گا

ملتان (سٹاف رپورٹر) کشمیر پر غاصبانہ تسلط اوربھارت کی ہٹ دھرمی اور اقوام عالم کی بے حسی کے خلاف آج 27 اکتوبر یوم سیاہ منایا جائے گا۔ چئیرمین متحدہ مسلم موومنٹ پاکستان ڈاکٹر محمد اکمل مدنی نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ،بھارت کا غاصبانہ قبضہ جلد ختم ہونے والا ہے،27اکتوبر 1947 کا دن ڈراونے خوب سے کم نہ تھا،انڈین آرمی گزشتہ 74 سالوں سے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و تشدد کے پہاڑ گرا رہی ہے مگر تمام تر انسانیت سوز اقدامات کے باوجود اسے آزادی کی آواز کو دبانے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
تازہ ترین