ملتان (سٹاف رپورٹر )مسلم لیگ(ق) لیبر ونگ پنجاب کے سینئر نائب صدر رانا محمد حفیظ نے کہا ہے کہ حکومت اگر سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی سے مشاورت کرتی تو مہنگائی بے روزگاری پر قابو پایا جا سکتا تھا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں رانا محمد اشرف، یاسمین خاکوانی ،شاہد ہاشمی ایڈوکیٹ ،ناصر محمود،شاہد ہاشمی ، شفاعت خان، ڈاکٹر وسیم صفدر، رانا اسامہ ،چودھری عمران جٹ ودیگر شریک تھے۔