• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کویتی وزیر دفاع شیخ عبداللہ کی ملاقات، دو طرفہ دفاعی تعاون پر گفتگو

کویت کے وزیر دفاع شیخ عبداللہ جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کر رہے ہیں(تصویر سوشل میڈیا)۔
کویت کے وزیر دفاع شیخ عبداللہ جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کر رہے ہیں(تصویر سوشل میڈیا)۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے وزیر دفاع شیخ عبداللہ کی سربراہی میں کویتی وفد نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق وفد میں کویتی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل خالد دراج سعد الشریعان بھی شامل تھے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی، فریقین نے ادارے کی سطح پر تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ 

فریقین نے دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی دفاعی تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق کویتی وفد نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، آپریشنل مہارت اور علاقائی امن و استحکام کے لیے خدمات کو سراہا۔

قومی خبریں سے مزید