• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان: مزید 516 کورونا وائرس کیسز، 13 اموات


پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، کورونا وائرس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 33 ویں نمبر پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 516 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 13 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 717 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 34 فیصد پر آ گئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 28 ہزار 405 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 70 ہزار 322 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 23 ہزار 982 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 487 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 17 ہزار 935 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 38 ہزار 430 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 6 لاکھ 10 ہزار 681 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 لاکھ 28 ہزار 492 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 10 کروڑ 14 لاکھ 70 ہزار 254 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 3 کروڑ 89 لاکھ 77 ہزار 366 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 68 ہزار 401 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 555 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 39 ہزار 450 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 12 ہزار 902 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 77 ہزار 646 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 5 ہزار 729 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 6 ہزار 777 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 938 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 450 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 740 مریض وفات پا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 33 ہزار 211 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 355 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 387 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 186 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید