• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت سے شاندار کامیابی سمیٹنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم نے ’موقع موقع‘ کے بعد نیوزی لینڈ کو بھی اپنی پرفارمنس سے ’سیکورٹی سیکورٹی‘ کا حساب برابر کردیا۔

پاک نیوزی لینڈ میچ کے بعد سوشل میڈیا پر من چلوں کی جانب سے دلچسپ اور تفریح سے بھرپور میمز کا سلسلہ جاری ہے۔

ایک صارف نے کین ولیمسن اور کوہلی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا دونوں کا غم ایک ہی تو ہے۔

ایک اور صارف نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو مشورہ دیا کہ انہیں سیکیورٹی کی نہیں پریکٹس کی ضرورت ہے۔

ایک صارف نے  مودی اورجیسنڈا آرڈرن کی تصویر شیئرکی، جس پر مودی کی جانب سے مکالمہ تحریر تھا’’باجی آپ بھی ہار گئیں‘، جواب میں نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم سے جملہ منسوب کیا گیا  کہ’ ہم تو ہارے ہیں ،آپ تو ذلیل ہوئے تھے۔‘

ایک نے لکھا کہ ’جن کے کہنے پر گئے تھے پہلے انہیں دُھویا، پھر جو واپس گئے تھے انہیں دھویا۔‘

تازہ ترین