• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منال خان کا ہنی مون ملک کی ترقی میں رکاوٹ قرار

پاکستان کی معروف اداکارہ و فیشن ماڈل منال خان کا اپنے شوہر احسن محسن اکرام کے ہمراہ گھومنا پھرنا ملک کی ترقی میں رکاوٹ قرار دے دیا گیا ہے۔

دبئی اور مالدیپ میں ہنی مون منانے کے بعد اب نو بیاہتا جوڑی احسن محسن اکرام اور منال خان آج کل پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں موجود ہیں۔


منال خان اور احسن محسن اکرام کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر نئی تصویریں اور ویڈیوز بھی شیئر کی جا رہی ہیں جس پر اس جوڑی کو مداحوں کی جانب سے ایک بار پھر تنقید کا سامنا ہے۔

منال خان کی جانب سے حالیہ شیئر کیے گئے ایک انسٹا بومرنگ پر ایک مداح کی جانب سے اس جوڑی کو پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ قرار دے دیا گیا ہے۔

منال خان کی پوسٹ پر ایک مداح نے منال خان پر بھارتی فنکاروں کی نقل کرنے کا الزام لگاتے ہوئے لکھا کہ ’اب سمجھ آیا کہ پاکستان ترقی کیوں نہیں کر رہا ہے، صرف گھومے جا رہے ہیں یہ، کام کرا کرو، معیشت پر دھیان دو اور اب بڑے ہو جاؤ۔‘

دوسری جانب احسن محسن اکرام اور منال خان کی انسٹا گرام پوسٹس پر پاکستان کے شمالی علاقہ جات جانے پر بھی تنقید کی گئی ہے۔

انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ جب بیرون ملک گھوم گھما کر آخر میں واپس پاکستان کے شمالی علاقوں ہی میں ہنی مون منانا تھا تو بیرون ملک گئے ہی کیوں تھے؟

ایک صارف کی جانب سے منال خان اور احسن محسن اکرام پر پیسہ ضائع کرنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا گیا کہ ’جب مری ہی میں ہنی مون منانا تھا تو دبئی میں کیوں پیسے خرچ کیے۔‘

تازہ ترین