• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنی مون پر موجود پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی منال خان اور احسن محسن اکرام کی ایک تصویر پر میمرز کی جانب سے مضحکہ خیز میمز بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔

احسن محسن اکرام اور منال خان آج کل دبئی میں سیرو تفریح میں مصروف ہیں جبکہ یہ جوڑا اس سے قبل مالدیپ میں موجود تھا۔

منال خان اور احسن محسن اکرام کی جانب سے گھومتے پھرتے نت نئی تصویریں اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہیں۔


گزشتہ دنوں احسن محسن اکرام کی جانب سے اہلیہ منال خان کے ہمراہ چند تصویریں شیئر کی گئیں۔

پہلے تو اِن تصاویر میں منال خان کے لباس پر تنقید کی گئی بعد ازاں اس تنقید کو نیا رخ دے دیا گیا جس نے میمز کی شکل اختیار کرلی۔



منال خان کی احسن محسن اکرام کے ساتھ اِن تصاویر پر بننے والی میمز میں کہیں منال خان کو ایڈیٹنگ کے ذریعے دوپٹہ اور ٹائٹس پہنے ہوئے دیکھا گیا ہے تو کہیں منال خان نے ٹوپی والا برقع پہنا ہوا ہے۔


کسی میم میں منال خان نے عبایا پہنا ہوا ہے تو کہیں منال خان اس تصویر میں سِرے سے ہی غائب ہیں۔


میمرز کا اِن میمز کے کیپشن میں تنقید کرنے والے ناقدین کو مخاطب کرتےہوئے پوچھنا ہے کہ ’کیا اب سب خوش ہیں؟‘

تازہ ترین