پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ایمن خان آج کل اپنی جڑواں بہن منال خان کی شادی پر کافی مصروف اور انجوائے کرتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔
معروف اداکارہ منال خان کی احسن محسن اکرام کے ساتھ کل بروز جمعہ شادی طے پائی ہے، اسی سلسلے میں آج کل اس جوڑی کی شادی کی تقریبات جاری ہیں۔
منال خان کی ڈھولکی کی جہاں خوبصورت تصویروں نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی وہیں اُن کی بہن ایمن خان کی ایک بے حال تصویر بھی انٹرنیٹ پر وائرل ہے۔
ایمن خان کی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ تقریب کے اختتام پر اپنے خاندان کے افراد کے ہمراہ زمین پر بیٹھی گانے گا رہی ہیں، اس دوران گرم موسم سے پریشان ایمن خان نے زیور اتارا ہوا ہے اور بال بھی باندھے ہوئے ہیں اور گانا گانے میں مصروف ہیں۔
ایمن خان کی اس تصویر کا سوشل میڈیا پر پوسٹ ہونا ہی تھا کہ اس پر متعدد میمز بن گئیں جس میں صارفین کا ایمن خان کی دو تصویروں کا موازنہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ تقریب کے آغاز اور اختتام پر ایسا حال ہو جاتا ہے۔
اس وائرل میم پر ایمن خان نے بھی ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ صحیح بات ہے، گرمی میں شادی نہیں ہونی چاہیے۔‘