• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بزدار کا ایکشن، فیصل آباد کے 3 افسران معطل

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے دورۂ فیصل آباد میں فرائض سے غفلت اور عوامی شکایات پر ایکشن لیتے ہوئے 3 افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ فیصل آباد ڈاکٹر مشتاق سپرا کے علاوہ ایکسین لوکل گورنمنٹ خالد حسینی اور سب رجسٹرار صدر فیصل آباد منور بھٹی کو معطل کیا گیا ہے۔

معطل کیے گئے تینوں افسران کو فوری طور پر عہدوں سے ہٹا کر او ایس ڈی کر دیا گیا ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عوام کی شکایات کا ازالہ نہ کرنے والے افسران کو عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

قومی خبریں سے مزید