ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کیخلاف میچ میں پاکستان کی جیت کا جشن منانے پر مقبوضہ وادی سے تعلق رکھنے والے تین طلبہ کو کالج سے بے دخل کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ کے ایک انجینئرنگ کالج میں زیر تعلیم تین طالب علموں کو پاکستان کی جیت کی خوشی میں واٹس ایپ اسٹیٹس لگانے پر کالج سے بےدخل کردیا گیا ہے۔
ارشد یوسف، عنایت الطاف شیخ، شوکت احمد گنائی بیچ پوری میں راجہ بلونت سنگھ انجینئرنگ ٹیکنیکل کیمپس سے اپنی تعلیم مکمل کررہے تھے۔
کالج کے ہاسٹل نے طلبہ کی جانب سے پاکستان کے حق میں اسٹیٹس پوسٹ کرنے کے عمل کو ’بے ضابطگی‘ قرار دیتے ہوئے کالج سے بےخل کردیا۔
ہاسٹلز کے ڈین ڈاکٹر دشینت سنگھ کی جانب سے معطلی کا نوٹس میں کہا گیا کہ ہاسٹل ڈسپلن کمیٹی نے ان تینوں کو فوری طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسری جانب بی جے پی یوتھ ونگ کے مقامی لیڈروں نے جگدیش پورہ پولیس اسٹیشن میں کشمیر کے طلباء کے خلاف شکایت بھی درج کرائی ہے۔