• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شعیب اختر کے مذاق پر ہربھجن سنگھ کو غصہ آگیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر اور سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ میں نوک جھونک تو معمول کی بات ہے لیکن شعیب اختر کے حالیہ ٹوئٹ پر ہربھجن کو غصہ آگیا۔

شعیب اختر نے ہربھجن سنگھ کو ٹیگ کرتے ہوئے ایک پُرانی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ویڈیو لِنک پر ہربھجن سے بات کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

سابق اسپیڈ اسٹار ہربھجن سے کہتے ہیں اگر 24 کو پاکستان ہارتا ہے تو وہ انہیں سب سے پہلے میسج کریں گےاور کہیں گے کہ انہوں نے ایک اعشاریہ 6 ملین لوگوں کا دل توڑ دیا ۔

میچ میں نتیجہ بالکل برعکس آنے کے بعد ازراہِ مذاق شعیب اختر نے یہ ویڈیو شیئر کی اور کہاں یہ محض میں صرف مذاق کررہا ہوں۔

شعیب اختر کے اس مذاق کے جواب میں ہربھجن سنگھ غصے میں آگئے، اور کہا کہ بندے بن جاؤ، وقت بدلتے وقت نہیں لگتا۔

اس ٹوئٹ پر شعیب اختر نے کہا کہ میں بھارت کو فائنل میں دیکھنا چاہتا ہوں، لیکن اس سے پہلے مستی مذاق بھی ضروری ہے۔

تازہ ترین