• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قانون پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ قانون پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے مظاہرین کے تشدد سے شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

عثمان بزدار نے قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا حکم بھی دیا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے، پولیس شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ اہلکاروں نے فرائض کی بجا آوری میں اپنی جانیں قربان کیں۔

قومی خبریں سے مزید