• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتجاجی مظاہروں میں 4 پولیس اہلکار شہید اور 263 زخمی ہوئے ہیں، آئی جی پنجاب


آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا ہے کہ احتجاجی مظاہروں میں 4 پولیس اہلکار شہید اور 263 زخمی ہوئے ہیں، یہ اجازت نہیں دی جاسکتی کہ ایک مذہبی گروہ پورے ملک کو یرغمال بنالے اوراہم ملکی فیصلوں پر اپنی مرضی مسلط کرے۔

لاہور میں حکومت پنجاب کے ترجمان حسان خاور کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی جی پنجاب راؤ سردار علی نے کہا کہ مذہبی کارڈ کا استعمال، پرتشدد مظاہرے، دھرنے، جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی سیاست کالعدم تحریک کا کلچر ہے۔ اس کے ہر دھرنے اور جلسے میں ریاستی اداروں کے اہلکاروں پر حملے کئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ مظاہرین کی جانب سےگولیاں چلائی گئیں، ہر صورت شہریوں کو امن کی فضا فراہم کریں گےاور اس ٹولے کو اپنی مرضی نہیں کرنے دیں ۔

تازہ ترین