• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے،مرتضیٰ وہاب

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر کراچی، مشیر قانون و ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ بھارت نے جنت نظیر وادی کو اپنے ظلم کی وجہ سے خوف اور دہشت کی علامت بنا دیا ہے،عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے،ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ بھارتی قید خانے بے گناہ اور مظلوم کشمیری نوجوانوں سے بھرے پڑے ہیں،مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی دہشت گردی نے ہزاروں ماؤں کی گودیں اجاڑ دیں جس کی مثال دنیا کی تاریخ میں نہیں ملتی، قابض بھارتی فوج نے پورے کشمیر کو عقوبت خانے میں تبدیل کردیا ہے،پیپلزپارٹی کی قیادت اور ایک ایک جیالا کشمیری بھائیوں کی جدوجہد کو سلام تحسین پیش کرتا ہے۔

تازہ ترین