• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز، بجلی کی قیمت میں 2.51 روپے یونٹ اضافہ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ،صباح نیوز )اہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں2 روپے 51 پیسے فی یونٹ اضافہ،صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں ادائیگی کرنا ہو گی،قیمت میں اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہو گا،اضافے سے صارفین پر قریبا 30 ارب روپے کا بوجھ پڑیگا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز نیپرا میں ڈسکوز کے ستمبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے عوامی سماعت ہوئی ،سی پی پی اے جی نے 2 روپے 65 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی تاہم نیپرا کی جانچ پڑتال کے مطابق یہ اضافہ 2 روپے 51 پیسے بنتا ہے، اگست میں 1 روپے 95 پیسے فی یونٹ ایف سی اے کی مد میں چارج کیا گیا تھا۔

اہم خبریں سے مزید