• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیلری کلنٹن کی قریبی ساتھی ہما عابدین کا سینیٹر پر جنسی ہراسانی کا الزام

واشنگٹن (جنگ نیوز )امریکہ کی سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کی سیاسی معاون اور قریبی ساتھی ہما عابدین نے اپنی یاداشتوں میں انکشاف کیا ہے کہ ایک امریکی سینیٹر نےان کو جنسی ہراساں کیا تھا۔برطانوی میڈیا کے مطابق ہما عابدین نے کہا کہ 2000 کے وسط میں ایک سیاستدان انھیں گھر میں بلا کر ’ان پر جھپٹ پڑے تھے۔ان کا کہنا ہے کہ جب انھوں نے ان کے ساتھ بوس و کنار کرنا چاہا تو انھوں نے اسے دھتکار دیا۔یہ تمام دعوے ہما عابدین کی نئی کتاب ’بوتھ / اینڈ’اے لائف ان مینی ورلڈز‘ (Both/And: A Life in Many Worlds) میں شائع ہو رہی ہیں جو اگلے ہفتے مارکیٹ میں آ رہی ہے۔ہما عابدین ہلری کلنٹن کی بہت بااعتماد مشیر تھیں جنھیں انھوں نے ایک بار اپنی دوسری بیٹی کہا تھا۔45سالہ ہما عابدین نے مذکورہ سینیٹر کی شناخت کو مخفی رکھا ہے۔ہما عابدین لکھتی ہیں کہ واشنگٹن میں ایک ڈنر کے بعد وہ ایک سیاستدان کے ساتھ باہر نکلیں اور جب وہ اس سیاستدان کے گھر کے سامنے پہنچے تو اس نےانھیں گھر میں کافی پینے کی دعوت دی جسے انھوں نے قبول کر لیا۔

تازہ ترین