• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں کی ویکسی نیشن کیلئے تیز کام کرنیکی ضرورت، فیصل سلطان


کراچی (ٹی وی رپورٹ )جیو کے مارننگ شو ’’جیو پاکستان‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ اسکولوں میں بچوں کی ویکسی نیشن کیلئے تیز کام کرنے کی ضرورت ہے ، سرکاری ٹی وی پر شعیب اختر اورمیزبان ڈاکٹر نعمان کے درمیان ہونے والے تنا زع پر سابق ٹیسٹ کرکٹر سکندر بخت نے میزبان کے رویہ پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میزبان کا ایک ٹیسٹ کرکٹر کے ساتھ رویہ بہت برا تھا، سکندر بخت کا کہنا تھا کہ میزبان کو شعیب اختر سے معافی مانگنی چاہیے، منیب فاروق نے کہا کہ حکومت کے لیے ضروری ہے کہ بڑھتی مہنگائی پر توجہ دے۔ کورونا ویکسین پروزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ بارہ سال کی عمرسے زائد افراد میں25فیصد ہماری ویکسینیشن مکمل ہو چکی ہے ۔ کورونا کی پا نچویں لہر آنے سے پہلے ہمیں خیال رکھنا ہوگا کہ ابھی ہماری آبادی کا تناسب موجود ہے جنہیں انفیکشن لگ سکتا ہے۔

تازہ ترین