• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عرب اتحاد کی 26 کارروائیوں میں 105 حوثی ہلاک

لاہور( نیٹ نیوز )یمن میں آئینی حکومت کے حامی عرب اتحاد نے مآرب شہر کے قریب دو علاقوں پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فضائی حملوں میں حوثی ملیشیا کے 105 ارکان کی ہلاکت کا اعلان کیا۔ عرب اتحاد نے بدھ کو ایک بیان کہا کہ اس نے مآرب کے شمال مغرب میں تقریباً 30 کلومیٹر دور الکسارا اور 50 کلومیٹر جنوب میں الجوبا میں 26 ٹارگٹنگ آپریشنز کیے جس کے نتیجے میں 13 فوجی گاڑیاں تباہ ہوئیں اور 105 حوثی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ منگل کے روز اتحادی فوج نے اعلان کیا کہ اس کی اہدافی کارروائیوں میں 85 حوثی جنگجو ہلاک اور 9 فوجی گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔
لاہور سے مزید