کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر )گوالمنڈی پولیس تھانے کی حدود سے دو موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں ۔ ٹی ٹی سی کوئٹہ کے اہلکار چودھری محمد افضل اپنی موٹر سائیکل نمبر کے بی این 8064رحمت کالونی میں گھر کے سامنے کھڑی کر کے گئے تھوڑی دیر بعد واپس آئے تو موٹر سائیکل غائب تھی جبکہ نامعلوم افراد نےسرکی روڈ رحمت کالونی نمبر 2 گلی نمبر 3 سے دوپہر 12 بجے دن محمد آصف ترین کی موٹر سائیکل نمبر ایم اے ایف 0969پلازے سے چوری کرلی پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔