• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حرمین الشریفین کی حفاظت تمام اہلِ ایمان کا مشترکہ فرض ہے: لیاقت بلوچ

نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ—فائل فوٹو
نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ—فائل فوٹو

نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حرمین الشریفین کی حفاظت تمام اہلِ ایمان کا مشترکہ فرض ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ سعودی عرب پر حملوں نے پوری دنیا کے مسلمانوں کو بڑی تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ مکہ دفاعی اتحاد بہت اہم ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ دفاعی معاہدے پر عمل درآمد کے لیے احتیاط کا دامن پکڑے ہوئے ہیں۔

نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان نے یہ بھی کہا ہے کہ مشرقِ وسطی کی جنگ نئی خطرناک صورتحال میں داخل ہو گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید