• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کوئٹہ(پ ر)پی پی ایچ آئی بلوچستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ 23 اکتوبر 2021 کو ڈاکٹر بانو روڈ پر ڈرگ انسپکٹرز کے چھاپے کے دوران برآمدہونے والی شربت ہماری ادویات کی لسٹ میں موجود نہیں، اس خبر کی سختی سے تردید کرتے ہیں،ترجمان نے مزید کہا کہ پی پی ایچ آئی بلوچستان کمپنی پالیسی کے تحت محکمہ صحت کے ادارے میڈیسن اسٹور ڈپو(MSD) کے ذریعے ادویات خریدتی ہے، پی پی ایچ آئی بلوچستان کے پاس 64آئٹم ہیں جن میں مذکورہ شربت شامل نہیں ہے۔ ترجمان نے سوشل میڈیا پر چلنے والے خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس عمل میں ملوث عناصر کے خلاف ضابطہ اخلاق کے سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
تازہ ترین