• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف یوم سیاہ بھرپور اندازمیں منایا گیا

ملتان(سٹاف رپورٹر) کشمیر پر بھارتی فورسز کے جبری قبضے کے خلاف ملتان ڈویژن میں یوم سیاہ بھرپور طریقے سے منایا گیا۔گلی گلی کوچہ کوچہ سے بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرکے کشمیریوں سے یکجہتی کا ثبوت دیا گیا ۔اہم عمارات، سڑکوں پر پاکستانی پرچم کیساتھ کشمیری پرچم لہرائے گئے۔بس اڈوں، اہم شاہراہوں پر نصب سکرینوں پر کشمیریوں کی جدوجہد کی ڈاکومنٹری دکھائی گئی ۔بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے کیلئے سکولوں میں تقاریری مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا۔تمام محکمہ جات میں واک ،سیمینارز کا انعقاد کیا گیا۔تمام افسران دفاتر میں سیاہ پٹی باندھ کر امور سرانجام دیتے رہے۔یوم سیاہ کشمیر کے سلسلے میں گورنمنٹ کالج سول لائنز میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا ،کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں یوم سیاہ کے موقع پر ایم ڈی اے ہیڈ آ فس سے ایم ڈی اے چوک تک ریلی نکالی گئی ۔ ریلی کی قیادت چیئرمین ایم ڈی اے رانا عبدلجبار اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے عارف ضیاء نےکی۔
ملتان سے مزید