فلم اسٹار شان شاہد نے سرکاری ٹی وی پر اسپیڈ اسٹار شعیب اختر سے بدتمیزی پر کمیٹی تشکیل دیے جانے کے معاملے پر اظہارِ خیال کیا ہے۔
انہوں نے پی ٹی وی کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ کسی کمیٹی کی ضرورت نہیں ہے، لائیو شو میں میزبان کا جو رویہ تھا وہ سب نے دیکھا ہے۔
اداکار نے لکھا کہ یہ انتہائی غیر پیشہ ورانہ عمل اور تضحیک آمیز رویہ تھا، پی ٹی وی کے ملازمین کو اپنی ذمہ داری دکھانی چاہیے۔
شان شاہد نے اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان کو بھی ٹیگ کیا۔
خیال رہے کہ پاک نیوزی لینڈ میچ کے بعد پی ٹی وی اسپورٹس پر شو ’گیم آن ہے‘ کے میزبان نعمان نیاز نے شعیب اختر کو شو چھوڑنے کا کہہ دیا تھا بعد ازاں شعیب اختر نے کہا کہ سرکاری ٹی وی پر میزبان کا رویہ ناقابل برداشت تھا، دنیا بھر کے لیجنڈز کے سامنے یوں شو سے جانے کا کہنا توہین آمیز تھا۔