پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ نے بھی سوشل میڈیا پر شعیب اختر کے معاملے پر سرکاری ٹی وی کے میزبان کے لیے تنقیدی پیغام جاری کیا ہے۔
منیب بٹ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کیے گئے پیغام میں سوالیہ انداز میں کہا کہ ’یہ ڈاکٹر نعمان نیاز کون ہے؟‘
اُنہوں نے کہا کہ ’پاکستان ٹیلی وژن نیٹ ورک (پی ٹی وی) نے نعمان نیاز کو ایک پلیٹ فارم دیا اور اُن کے طرزِ عمل کو دیکھو اُن کا رویہ اُن کے الفاظ اسے شرمندہ کرتے ہیں۔‘
منیب بٹ نے مزید کہا کہ ’ہمارے زندہ لیجنڈز کا احترام کریں، ان کے مرنے تک انتظار نہ کریں۔
خیال رہے کہ پاک نیوزی لینڈ میچ کے بعد پی ٹی وی اسپورٹس پر شو ’گیم آن ہے‘ کے میزبان نعمان نیاز نے شعیب اختر کو شو چھوڑنے کا کہہ دیا تھا بعد ازاں شعیب اختر نے کہا کہ سرکاری ٹی وی پر میزبان کا رویہ ناقابل برداشت تھا، دنیا بھر کے لیجنڈز کے سامنے یوں شو سے جانے کا کہنا توہین آمیز تھا۔