• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی گلوکارہ دعا لیپا کا گانا ’لیویٹیٹنگ‘ یوٹیوب پر مقبول


برطانوی گلوکارہ دعا لیپا کا گانا ’لیویٹیٹنگ‘ ریلز ہوتے ہی ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب پر مقبول ہوگیا ہے۔

گلوکارہ دعا لیپا جنہوں نے اپنا گانا ’لیویٹیٹنگ‘ پچھلے سال ریلیز کیا تھا اس وقت ایک سال مکمل ہونے کے بعد، ان کا یہ ہٹ گانا ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب پر 388 ملین ویوز حاصل کرچکا ہے۔

یاد رہے کہ یہ گانا جس میں ریپرڈابے بی کی آواز بھی سنی جاسکتی ہے گزشتہ سال 2 اکتوبر کو یوٹیوب پر ریلیز ہوا تھا ۔

رپورٹس کے مطابق، گلوکارہ دعا لیپا، سیلسٹے اور آرلو پارکس اس سال کے شروع میں ہونے والے بی آر آئی ٹی ایوارڈز کے لیے نامزدگیاں حاصل کرنے میں سب سے آگے رہیں ۔

اس کے علاوہ برطانوی گلوکارہ دعا لیپا ، امریکی ماڈلز جی جی اور بیلا حدید کے بھا ئی انور حدیدکے ساتھ تعلقات ہونے کی وجہ سے بھی خبروں کا مرکز بنی رہتی ہیں ۔

تازہ ترین