کراچی کی احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کے خلاف پی ایس او میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق نیب ریفرنس کی سماعت 18 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔
پی ایس او میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق نیب ریفرنس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ نیب کی جانب سے ریفرنس کے گواہ بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت میں ریفرنس کے شریک ملزم شیخ عمران کی جانب سے درخواست دائر کی گئی، وکیل ملزم نے کہاکہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد احتساب عدالت میں ریفرنس کی سماعت نہیں ہوسکتی۔
اس موقع پر احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب سے جواب طلب کرلیا جس کے بعد ریفرنس کی مزید سماعت 18 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔