• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سالگرہ پر ملنے والے پیغامات کے لیے اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

مریم نواز نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں کہا کہ ’سالگرہ کی نیک تمناؤں اور دعاؤں کے لیے دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جو کہ مجھے آج موصول ہورہی ہیں۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’میں آپ کے غیر معمولی پیار، عزت اور عاجزی کے لیے شُکرگزار ہوں۔‘

مریم نواز نے اپنے مداحوں کو دُعا دیتے ہوئے لکھا کہ ’اللّہ آپ سب کو خوش رکھے۔‘

واضح رہے کہ مریم نواز آج اپنی 48 ویں سالگرہ منا رہی ہیں، ٹوئٹر پر نون لیگ کی ایم پی ایز اور کارکنان بڑی تعداد میں انہیں سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں۔

تازہ ترین