• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالعدم تنظیم کے مظاہرین کا قافلہ گوجرانوالا میں داخل ہوگیا


کالعدم تنظیم کے مظاہرین کا قافلہ چندا قلعہ چوک سے گوجرانوالہ میں داخل ہوگیا، مظاہرین کے روٹ پر دکانیں بند ہیں۔

گوجرانوالا میں جی ٹی روڈ پر ساتویں روز بھی آمدورفت معطل ہے، جبکہ شہریوں کی مشکلات برقرار ہیں۔

جی ٹی روڈ پر جہلم پل کو ناقابل عبور بنانے کےلیے کئی طرح کی رکاوٹیں کھڑی کردی گئی ہیں، پہلے خندق، خاردار تاریں، مٹی کا ڈھیر اور پھر کنٹینر کی طویل قطار لگاکر راستے بند کردیے گئے۔

گوجرانوالا اور گجرات میں کھانے پینے کی اشیا اور سبزیوں کی قلت ہوگئی ہے، شہر میں سبزیاں سندھ اور دیگر دور دراز علاقوں سے آتی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید