پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ غلط مطالبے پر دستخط کرکے حکومت نے ملک کو آگ میں دھکیل دیا ہے۔
جیونیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ کالعدم تنظیم کے معاملے پر حکومت کو علماء کا تعاون حاصل کرنا چاہیے۔
اسی پروگرام میں شریک وفاقی وزیر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ حکومت کو تمام مسائل ن لیگ سے ورثے میں ملے۔ کالعدم تنظیم کے معاملے پر حکومت علماء سے رابطے میں ہے۔