• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واضح کرچکے جب تک کالعدم جماعت والے سڑکیں خالی نہیں کرتے مذاکرات نہیں ہوسکتے،فواد


وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وہ واضح کرچکے ہیں کہ جب تک کالعدم جماعت والےسڑکیں خالی نہیں کرتے مذاکرات نہیں ہوسکتے۔

فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ پولیس کو شہید کرنے والے مجرموں کو اداروں کےحوالے کیے جانے تک مذاکرات نہیں ہوسکتے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ محب وطن لوگ اس احتجاج سے خود کو لاتعلق کریں، محب وطن لوگ اپنے گھروں کو لوٹ جائیں، محب وطن لوگ ریاست کے خلاف دہشت گردی کا حصہ نہ بنیں۔

تازہ ترین