• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماضی کی طرح موجودہ کٹھ پتلی حکمرانوں کو بھی بھگائیں گے، بلاول

لاڑکانہ (بیورو رپورٹ) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جس طرح ماضی میں آمروں کے خلاف جدوجہد کی اسی طرح موجودہ کٹھ پتلی حکمرانوں کو بھی بھگائیں گے۔وہ جمعرات کی دوپہر لاڑکانہ شہر کے لاہوری محلہ، اولڈ نذر محلہ اور شاہو بوراہو محلے میں پارٹی کارکنوں سے ملاقات اور ان سے مختصر خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ وہ واحد صوبہ ہے جس کا پبلک سروس کمیشن بند کرکے صوبے کے لوگوں کیلئے ملازمتوں کے دروازے بند کردیئے گئے ہیں۔ ہم مل کر عوام کی قسمت بدلیں گے اور عوام دوست معاشی پالیسیاں لائیں گے۔

تازہ ترین