پنجاب کے صوبائی وزراء کو گھر گھر کورونا وائرس کی ویکسین لگانے کی مہم کی نگرانی سونپ دی گئی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
جاری کیئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی وزراء اپنے الاٹ شدہ ضلع میں ہفتے میں کم از کم 2 بار دورہ ضرور کریں گے۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ وزراء کورونا وائرس کی گھر گھر ویکسین مہم کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر اور ای ڈی او ہیلتھ سے رابطے میں رہیں۔
جاری کیئے گئے نوٹیفکیشن کے ذریعے یہ ہدایت بھی دی گئی ہے کہ وزراء کورونا وائرس کی گھر گھر ویکسین مہم کے حوالے سے اپنی رپورٹ محکمۂ صحت کو ارسال کریں۔