پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عوام کی سب سے زیادہ فکر اور درد پی پی کو ہے۔
سکھر میں مہنگائی کے خلاف احتجاج میں مظاہرین سے خطاب میں خورشید شاہ نے کہا کہ شہید بھٹو اور شہید بےنظیر بھٹو نے عوام کو روزگار دیا تھا، آج عوام بھوکی مر رہی ہے، اس حکومت نے جھوٹے وعدے کرکے کمال کردیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اشیاء خورونوش اور پٹرول کی قیمتیں کم کرنے کا وعدہ کیا تھا، آج سب سے زیادہ عوام کی فکر اور درد پاکستان پیپلز پارٹی کو ہے۔
پی پی رہنما نے مزید کہا کہ عمران کہتا تھا کہ ایک ڈالر بڑھے تو سمجھو حکمران چور ہیں، اب بتاؤ چور کون ہے؟، اتنے جھوٹ بولنے پر وزیراعظم صادق اور امین نہیں ہوسکتے۔
اُن کا کہنا تھا کہ جو پارٹی اپنے کیے ہوئے وعدے پورے نا کرے اس کے خلاف ایکشن لینا چاہیے، آپ نے میری آواز کو بند کیا مگر اب دوبارہ یہ آواز اس عوام کی نمائندگی کرے گی۔