ملتان (سٹاف رپورٹر ) کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے وحدت کالونی کا دورہ کیا اور سیورج منصوبے، سڑک کی تعمیر و مرمت، صفا ئی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ وحدت کالونی کے پہلے وزٹ پر صفائی کی حالت ابتر تھی۔ کالونی کی صفائی بارے احکامات دیے گئے جس پر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے کالونی سے 220 ٹن کوڑا تلف کیا۔ کمشنر نے وحدت کالونی کے مکینوں سے بھی بات چیت کی۔