• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس، قطر اور ازبکستان کے دورے کامیاب رہے، ذبیح اللّٰہ مجاہد

امارت اسلامیہ کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغان وفود کے روس، قطر اور ازبکستان کے دورے کامیاب رہے۔

کابل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا کہ ترکمانستان کے وفد سے ملاقات میں سرحدی سیکیورٹی اور تاپی پروجیکٹ پر بات ہوئی۔

امارت اسلامیہ کے ترجمان نے کا کہنا تھا کہ ترکمانستان کے وفد سے ریل روڈ پروجیکٹ اور انسانی امداد پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

ترکمانستان کا وفد ترکمانستانی وزیر خارجہ کی سربراہی میں آج افغانستان کے دو روزہ دورے پر کابل پہنچا ہے۔

تازہ ترین