ملتان (سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے انتظامیہ کو نشتر 2 کی مقررہ مدت میں تعمیر کا ٹاسک سونپ دیا۔اس حوالے سےکمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد، ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے نشتر2 تعمیراتی سائٹ کا دورہ کیا۔اس موقع پر کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل میں تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔حکومت پنجاب کی جانب سے 5 ارب75 کروڑ روپے جاری کئے جاچکے ہیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ امسال دسمبر تک عمارت کی تعمیر مکمل کرلی جائے گی۔نشتر ٹو پر 9 ارب روپے لاگت آئے گی۔ پہلے فیز میں 500بیڈز پر مشتمل ہسپتال، کیفیٹیریا، سرائے ، ڈاکٹروں ،نرسوں کے رہائشی بلاک شامل ہیں۔