کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں بجلی کا طویل بریک ڈاون ، بجلی کی بندش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور بجلی کی طویل بندش سے روزنامی جنگ سمیت مختلف میڈیا ہاوسز میں امور بھی بری طرح سے متاثر ہوئے،گرڈاسٹیشن کے 11kvکیبل میں فنی خرابی رات گئے تک دور نہ کی جاسکی، کیسکو عملے کی کوششیں جاری،اتوار کو کوئٹہ کے وسیع علاقے میں دن پونے 2 بجے بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کے ساتھ مختلف میڈیا ہاوسز میں امور کی انجام دیہی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،بجلی کی فراہمی رات گئے تک بحال نہ ہوسکی، کیسکو ترجمان کے مطابق کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے 11kvکیبل میں فنی خرابی کے باعث جناح،اولڈایم ای ایس،ملک پلانٹ ،اولڈ سمنگلی ،اسٹیڈیم، وی آئی پی ،پی ٹی وی ،سورج گنج بازار، ملک ، عالم خان ، ایف سی اورکسٹم فیڈروں کو بجلی کی فراہمی متاثرہوئی ہے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ کیسکوسٹاف کی جانب سے مزکورہ فنی خرابی کی درستگی کے لئے کام جاری ہے فنی خرابی جلد دور کر کے متاثرہ فیڈروں کی بجلی بحال کر دی جائے گی۔ترجمان نے زحمت پرمتعلقہ صارفین سے معذرت کی ہے ۔