پاکستان کے ہاکی اولمپئین گلریز اختر انتقال کر گئے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کی جانب سے قومی ہیرو کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اولمپئین گلریز اختر میکسیکو اولمپکس 1968 کی فاتح ٹیم کے رکن تھے۔
پی ایچ ایف کا کہنا ہے کہ گلریز اختر بنکاک ایشین گیمز 1978ء کے بھی گولڈ میڈلسٹ تھے۔