• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی ہے، ٹیم اور اس کے منتظمین کی سیکورٹی کیلئے سربراہ مملکت کی سیکورٹی کے مساوی حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم دبئی سے غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے 600 کے ذریعے پاکستان پہنچی ہے۔

ٹیم کے لیے کراچی ایئرپورٹ پر خصوصی انتظامات کیے گئے۔ طیارے کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کرنے کے بعد ٹیم کو 6 خصوصی گاڑیوں سے کراچی ایئرپورٹ کے ٹرمینل ون لایا گیا۔

ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کی سیکورٹی کی ذمہ داری سندھ پولیس کے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ ایس ایس یو کے حوالے کی گئی ہے۔

ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں اور انتظامی افسران سمیت 28 ارکان کو خصوصی گاڑیوں میں ایئرپورٹ سے ہوٹل پہنچایا گیا۔

تازہ ترین