محکمہ ریلوے نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے نثار احمد کا کہنا ہے کہ پسنجر ٹرینوں کے کرایے میں 10فیصد اضافہ کر دیا گیا۔
محکمہ ریلوے کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق آج سے 10 فیصد کرائے میں اضافہ ہوگیا ہے۔
یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ امریکا یوکرین کےلیے حقیقی سیکیورٹی گارنٹی چاہتا ہے اور ہم جلد امن منصوبے کی دستاویز امریکا کو دیں گے۔
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر اڈیالہ جیل کے قریب فیکٹری ناکے پر بہنوں اور پی ٹی آئی کارکنوں کا دھرنا پولیس نے رات دو بجے کے قریب ختم کرا دیا۔
لیورپول کے مسلسل تین میچوں میں بینچ پر بیٹھنے کے بعد محمد صلاح لیورپول سے ناراض ہوگئے۔
متحدہ عرب امارات میں بسے غیر قانونی افراد کو پناہ دینے پر 50 لاکھ درہم یعنی 38 کروڑ روپے تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔
چینی وزارتِ خارجہ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے اور دونوں ممالک کو روایتی دوست قرار دیا ہے۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر خرم ذیشان کے برادرِ نسبتی کے پشاور میں واقع گھر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ سیاسی لوگوں کی بانی کی نظر میں کوئی وقعت نہیں، پی ٹی آئی والے ابھی کسی غلط فہمی میں ہیں۔
متحدہ عرب امارات کی تمام مساجد میں جمعے کی نماز اور خطبے کا وقت یکساں مقرر کر دیا گیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قطر کے ساتھ مشترکہ خوش حال مستقبل کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے شہریوں پر اضافی بوجھ ڈالنے کی منظوری دے دی۔
امریکی ریاست فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سانتس نے پیر کے روز ایک ایسا ایگزیکٹیو آرڈر جاری کیا ہے جس نے امریکا بھر میں مسلمانوں، سول رائٹس تنظیموں اور ماہرینِ قانون کے درمیان شدید بے چینی اور تنازع کو جنم دیا ہے۔
برطانیہ میں ننھے طالبعلموں کی بہت بڑی تعداد کے فلو میں مبتلا ہونے کے بعد جہاں تعلیمی اداروں کو بند کر دیا گیا ہے وہیں ہسپتالوں میں داخلے کی شرح میں تین گنا تک خوفناک اضافے کے بعد این ایچ ایس کی طرف سے سپر فلو کے خطرے کے پیش نظر فوری طور پر ویکسی نیشن وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔
بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں جرگے کی جانب سے دکان میں چوری کے شبے میں 8 افراد کو دہکتے انگاروں پر چلانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
پاکستان کے اسٹار بیٹر بابراعظم نے کہا ہے کہ اسٹیو اسمتھ دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔
نیویارک سے لندن جانیوالی 7 گھنٹے کی طویل فلائٹ کے دوران خاتون سے چھیڑ چھاڑ کرنیوالا ملزم بری طرح پھنس گیا۔
برطانیہ میں جعلی نمبر پلیٹس کا بڑے پیمانے پر استعمال قومی سلامتی اور سڑک استعمال کرنے والوں کے لیے خطرہ بن گیا ہے۔