• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازالدین صدیقی کاویب سیریز میں کام نہ کرنے کا فیصلہ

معروف بھارتی اداکار نوازالدین صدیقی نے بھارت میں  تیزی سے بڑھتی ہوئی اسٹریمنگ مارکیٹ کے لیے بنائی جانے والی پروڈکشنز میں کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نوازالدین صدیقی نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ آن لائن پلیٹ فارمز بے کار شوزکو نشرکرنے کے لیے اچھی جگہ ہیں۔

انہو ں نے کہا کہ ہمارے پاس یا تو ایسے شوز ہیں جو دیکھنے کے لائق نہیں ہیں یا ایسے شوز ہیں جن کے سیکوئلز میں مزید دکھانے کے لیے کچھ نہیں بچتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ بڑے پروڈکشن ہاؤسز اور اداکاروں کے لیے ’دھندا‘ بن گیا ہےبالی ووڈ میں بڑے فلم سازوں نے او ٹی ٹی ((OTT فیلڈ میں تمام بڑے ناموں کے ساتھ منافع بخش سودے کر لیے ہیں اور پروڈیوسرز کو لامحدود مواد تیار کرنے کے لیے بھاری رقم ملتی ہے۔‘

اداکار کا کہنا ہے کہ ’ انہوں نے اپنی مشہور ویب سیریز سیکرڈ گیمز میں کام کرتے ہوئے ڈیجیٹل میڈیم کے لیےجو جوش و خروش اور چیلنج محسوس کیا تھا وہ اب ختم ہوگیا ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ جب وہ خود اب آن لائن نشر ہونے والے مواد کو دیکھنا برداشت نہیں کر سکتے تو اس میں کام کرنا کیسے برداشت کر سکتے ہیں؟

تازہ ترین