• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو این سیکرٹری جنرل کی ایران پر امریکی اور اسرائیلی جارحیت کی مذمت

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایران پر امریکی اور اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کا چارٹر تمام رکن ممالک کو سیکیورٹی ضمانت دیتا ہے۔

سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ ایران پر امریکی اور اسرائیلی جارحیت قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ایران کا ردعمل پورے خطے میں پھیل رہا ہے، پرامن حل کے علاوہ اور کوئی آپشن نہیں ہے۔

انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ ایران پر حملوں اور جوابی ایرانی کارروائی سے دنیا کا امن خطرے میں پڑگیا ہے، تمام فریقین کو مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید