• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کرکٹ ٹیم سوشل میڈیا پر میمرز کے نشانے پر آگئی


ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ نے گذشتہ روز بھارت کو 8 وکٹوں سے ہرایا، کیویز سے شکست کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم سوشل میڈیا پر میمرز کے نشانے پر آگئی۔

شکست پر سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی کھلاڑیوں پر دلچسپ تبصرے کیے اور میمز بنائے۔

ایک کرکٹ فین نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو امپائر سے وارم اپ میچ جیتنے کے پوائنٹس مانگتے دکھایا۔

ایک صارف نے دلچسپ ٹوئٹ کیا جس میں بھارتی کرکٹ ٹیم کو مشورہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور اس پر لکھا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے ٹیم نے جیتنا نہیں ہے۔ جیتیں گے تو بھارت میں لوگ پٹاخے جلائیں گے، اس سے آلودگی بڑھے گی۔

ایک مایوس بھارتی فین نے انڈین ٹیم سے اسکاٹ لینڈ اور نمیبیا کے خلاف جیت کی ضمانت مانگ لی، جبکہ بھارتی ٹیم کے ایک اور مداح نے آئی پی ایل بند کرنے کا بھی مطالبہ کردیا۔

سوشل میڈیا صارفین میں کسی نے بھارتی ٹیم کی فلائٹ کٹوائی، تو کوئی موجودہ بھارتی ٹیم کو ماننے سے انکار کرتا رہا۔

تازہ ترین