• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہلی کے آؤٹ ہونے پر بھارتیوں کی افسردگی کا منظر

نیوزی لینڈ کے خلاف بھارتی ٹیم کی بیٹنگ کے دوران کپتان ویرات کوہلی کے آؤٹ ہونے پر بھارتی تماشائی افسردہ ہوگئے۔ 

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی آج کوئی بڑی اننگ کھلینے میں ناکام ہوئے اور بڑا شاٹ لگانے کی کوشش کرتے ہوئے باؤنڈری پر کیچ دے بیٹھے، انہوں نے صرف 9 رنز بنائے تھے۔

کرکٹ کی ویب سائٹ نے بھارتی تماشائیوں کے افسردہ ہونے کی تصاویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔

ان تصاویر میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے آؤٹ ہونے کے بعد بھارتی شائقینِ کرکٹ انتہائی افسردہ نظر آرہے ہیں۔

بھارتی کپتان کے آؤٹ ہونے کے بعد کسی شائق نے اپنا سر پکڑلیا، تو کسی کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے گروپ 2 کے میچ میں بھارت کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں صرف 110 رنز ہی بناسکی تھی۔

تازہ ترین